خضدار میں کار اور وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2016
وڈھ کے مقام پر مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا جس سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

وڈھ کے مقام پر مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا جس سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

خضدار: وڈھ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب دونوں گاڑیاں بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی اور 4 افراد بھی بری طرح جھلس گئے۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔