کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2016
کراچی میں ہونے والی ہلکی بارش کا مون سون سے کوئی تعلق نہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

کراچی میں ہونے والی ہلکی بارش کا مون سون سے کوئی تعلق نہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح ہونے والی بارش کا مون سون سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ پھوار مقامی بادلوں کی وجہ سے ہوئی، شہر میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم موسم ابر آلود رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔