لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو رائیونڈ مارچ کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2016
جلسے میں شریک تحریک انصاف کے رہنما کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز تقاریر نہ کریں ، عدالت :فوٹو: فائل

جلسے میں شریک تحریک انصاف کے رہنما کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز تقاریر نہ کریں ، عدالت :فوٹو: فائل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو رائیونڈ مارچ کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز لاہور ہائی کورٹ میں رائے ونڈ جلسے کے خلاف درخواستوں کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں قائم 3 رکنی فل بینچ نے کی۔ عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مقررہ تاریخ پر جلسہ کرنے میں آزاد ہے لیکن امن و امان کو برقرار رکھا جائے اور منتظمین اپنے کارکنان کو پر امن رہنے کی تلقین کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  رائیونڈ مارچ روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے حکم دیا کہ جلسے میں شریک تحریک انصاف کے رہنما کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز تقاریر نہ کریں جلسہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو اور پرامن طریقے سے عوام منتشر ہوجائیں جبکہ عدالت نے حکومت پنجاب کو حکم دیا کہ جلسے کے شرکا کو مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔