- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
الماری میں سما جانے والا جدید ترین کھیت
واشنگٹن: امریکی کمپنی نے ایسی الماریاں تیار کرلی ہیں جن میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں اور سلاد وغیرہ بہ آسانی اگائے جاسکتے ہیں اور اسی مناسبت سے انہیں ’’وال فارمز‘‘ (دیوار گیر کھیت) کا نام بھی دیا ہے۔
یہ کوئی نیا تصور نہیں بلکہ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ میں ایسے منصوبوں پر کام ہوتا رہا ہے جن کے تحت خلاء کے بے وزن ماحول میں کم سے کم جگہ استعمال کرتے ہوئے پھل اور سبزیاں (معمول سے کم وقت میں) اگانے کے تجربات کیے گئے ہیں۔ کمپنی نے ان ہی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی ٹیکنالوجی وضع کرلی ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے یہ سب کچھ زمین پر ایک الماری کے اندر ممکن بنالیا گیا ہے۔
الماری کی شکل والے ان مختصر سے کھیتوں کی تیاری میں نینوٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے مادے وضع کیے گئے ہیں جو پودوں کو درکار پانی، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دوسرے اہم غذائی اجزاء کی درست اور نپی تلی مقدار فراہم کرتے رہتے ہیں۔
آپ کو اس الماری کے اندر سبزیاں صرف ایک محلول میں رکھنی ہوں گی جب کہ باقی سارا کام یہ خودکار دیوار گیر کھیت خود سنبھال لے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وال فارمز میں اُگائی گئی سبزیوں میں وٹامن (حیاتین) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور وہ مٹی میں اگائی جانے والی سبزیوں سے 30 فیصد زیادہ تیزی سے اُگتی ہے۔
اوپر تلے 3 درازوں والا الماری جیسا ایک نظام (وال فارم سسٹم) 799 ڈالر میں کمپنی کی ویب سائٹ سے براہِ راست خریدا جاسکتا ہے جب کہ اس قسم کی صرف ایک علیحدہ ٹرے 199 ڈالر میں دستیاب ہے۔ البتہ اس میں پودوں اور خصوصی محلول کی قیمت شامل نہیں؛ یہ آپ کو علیحدہ سے خریدنا پڑیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔