بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، صدرممنون حسین

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2016
کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہو کررہے گی، ممنون حسین: فوٹو: فائل

کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہو کررہے گی، ممنون حسین: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہو کررہے گی اور بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے لائن آف کنڑول پربھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون کوہوا دے کرخطے کے امن کو داوٴ پرنہ لگائے، مسلح افواج غیر ملکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں جب کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹا نہیں سکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے اوروطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں

صدرممنون حسین نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوکررہے گی، وطن عزیزکے دفاع کے لیے عوام اور مسلح افواج یکجان ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔