ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان  بغیر میک اپ کے کیسی دکھتی ہیں

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2016
بغیر میک اپ تصاویر میں نادیہ خان کی شخصیت  ٹی وی اسکرین سے بالکل مختلف ہے۔ فوٹو؛ فائل

بغیر میک اپ تصاویر میں نادیہ خان کی شخصیت ٹی وی اسکرین سے بالکل مختلف ہے۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی میک اپ کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں بغیر میک اپ کے پہچاننا آسان نہیں ہے۔

اداکارہ نادیہ خان نے 1996 میں ٹی وی ڈرامہ ’’پل دو پل‘‘ سے فنی سفر کا آغاز کیا  لیکن اداکارہ نے 1998 میں ڈرامہ سیریل ’’لاگ‘‘ سے شہرت حاصل کی جس میں اداکاری  کو بے حد سراہا گیا جب کہ اداکارہ نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’ماہ رخ‘‘،’’بندھن‘‘ اور ’’منزلیں‘‘ شامل ہیں۔

نادیہ خان نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد میزبانی میں بھی قدم رکھا اور کئی ٹی شوز کی میزبانی کے فرائض  سر انجام دیئے  جب کہ اداکارہ کو بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں بغیر میک اپ کے  دیکھ کر سب حیران ہیں جب کہ بغیر میک اپ تصاویر میں میں ان کی شخصیت  ٹی وی اسکرین سے بالکل مختلف ہے جس میں انہیں پہچاننا آسان نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔