سندھ حکومت کا 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2016
موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے میکینزم پر غور کیا گیا جب کہ اس موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا جس کی پولیس حکام کی جانب سے سفارش کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔