وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی شہید فوجی جوان امتیازکے گھر آمد

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2016
قبرستان پہنچ کرشہبازشریف نے شہید امتیازکی قبرپرفاتح خوانی بھی کی۔ فوٹو: فائل

قبرستان پہنچ کرشہبازشریف نے شہید امتیازکی قبرپرفاتح خوانی بھی کی۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ہدیہ عقدیت پیش کرنے کے لیے شہید امیتازعلی کے گھر پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف گزشتہ روز ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے امیتازعلی کے گھر بغیر پوٹوکول پہنچے، شہباز شریف نے شہید امتیاز کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت بھی کی جب کہ قبرستان پہنچ کرانہوں نے شہید امتیازکی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ شہباز شریف کے پہنچنے پر اہل علاقہ کی جانب سے پاک فوج اورشہید کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کو ہدیہ عقدیت پیش کرنے آیا ہوں، افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لیے بہت بڑی قربانیاں دے رہی ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، جنگی وسفارتی محاز پرہرجارحیت کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔