پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے کے بعد بھارتی پروڈیوسرز میں پھوٹ پڑگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2016
پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ایسوسی ایشن ایگزیکٹوباڈی کے ممبر راہول اگراوال نے استعفی دے دیا، فوٹو؛ فائل

پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ایسوسی ایشن ایگزیکٹوباڈی کے ممبر راہول اگراوال نے استعفی دے دیا، فوٹو؛ فائل

ممبئی: انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے کے خلاف  ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹوباڈی کے ممبراور نامور پروڈیوسر راہول اگراوال نے استعفی دے دیا۔

ہندو انتہا پسندوں اوربھارتی پروڈیوسرز کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے کے خلاف بھارت سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں جب کہ سلمان خان اور اوم پوری کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے کی سخت مذمت کی گئی ہے تاہم اب بھارتی پروڈیوسرز ہی پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے پر ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے پر  پھوٹ پڑگئی ہے اور فیصلے کے خلاف ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹوباڈی کے ممبراور نامور پروڈیوسر راہول اگراوال نے احتجاجاً استعفی دے دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر کو اپنے استعفے میں راہول اگر وال کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا فیصلہ کسی صورت مسئلے کا حل نہیں ہے ، ہمیں دونوں ممالک میں امن کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس کے برعکس یکطرفہ فیصلے کے خلاف ایگزیکٹو باڈی کی ممبر شب سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزانڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔