بنگلہ دیش لیگ، 14 پاکستانی منتخب، مصباح، حفیظ، احمد شہزاد کو خریدار نہ ملا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2016
کومیلا وکٹورینز نے خالدلطیف، شاہ زیب حسن اور سہیل تنویر کی خدمات حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

کومیلا وکٹورینز نے خالدلطیف، شاہ زیب حسن اور سہیل تنویر کی خدمات حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے 14 پاکستانیوں سمیت 23 غیرملکی کرکٹرز منتخب کرلیے گئے، مصباح الحق، ٹیسٹ اوپنر محمد حفیظ ، عماد وسیم اور احمد شہزاد کو کوئی خریدار نہ مل سکا۔

ایونٹ کی شروعات 4 نومبر سے ہوگی، رنگپور رائیڈرز نے چار پاکستانی کرکٹرز شاہد آفریدی، شرجیل خان، ناصرجمشید اور بابراعظم کو ٹیم میں شامل کیا، کومیلا وکٹورینز نے خالدلطیف، شاہ زیب حسن اور سہیل تنویر کی خدمات حاصل کیں۔

چٹاگانگ ویکنگنز نے شعیب ملک، عمران خان جونیئر، بریسال بلز نے رومان رئیس، محمد نواز جبکہ ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے اسامہ میر، کھلنا ٹائٹنس نے جنید خان اور راج شاہی کنگز نے محمد سمیع کو حاصل کرلیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔