اڑی حملہ خود بھارت کے ہی گلے پڑ گیا، اپنے ہی بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2016
 اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو تحقیقات میں شامل کرنے کے لئے عہدے سے ہٹایا گیا ہے،  بھارتی حکام ۔ فوٹو: فائل

اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو تحقیقات میں شامل کرنے کے لئے عہدے سے ہٹایا گیا ہے، بھارتی حکام ۔ فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں واقع اڑی سیکٹر کے بھارتی بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا کر ان کی جگہ کرنل یشپال کو تعینات کردیا گیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ کرنل یشپال کو عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو تحقیقات میں شامل کرنے کے لئے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور وہ تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر کام نہیں کریں گے اور واقعے کی انکوائری مکمل ہوتے ہی وہ اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں :اڑی حملے کے ثبوت پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے

واضح رہے کہ بھارت نے اڑی سیکٹر پر حملے کے فوراً بعد ہی بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا تاہم جب اڑی سیکٹر حملے کی تحقیقات شروع کی گئیں تو انہیں اپنے ہی بریگیڈ کمانڈر کو ہٹانا پڑگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔