شام میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے بچی کو زندہ نکالنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2016
ریسکیو اہلکار بھی ایک ماہ کی بچی کو زخمی حالت میں دیکھ کر زار و قطار رونے لگا۔ فوٹو: دی مرر

ریسکیو اہلکار بھی ایک ماہ کی بچی کو زخمی حالت میں دیکھ کر زار و قطار رونے لگا۔ فوٹو: دی مرر

دمشق: شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ایک ماہ کی بچی کو زندہ نکالنے کی ویڈیو نے عوام کے دل دہل دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر ادلب میں ریسکیو اہلکار روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام کر رہے تھے کہ ابو کفہا نامی امدادی اہلکار نے ایک 30 روز کی نومولود بچی کو زخمی حالت میں دیکھا اور اسے جب نکالا تو زخمی حالت میں دیکھ کر بے اختیار رو پڑا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے زخمی بچے کی تصویرسوشل میڈیا پر مقبول

واضح رہے کہ روسی اور شامی طیاروں نے 2 روز قبل ادلب کے شہر میں فضائی بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 11 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ چند ماہ قبل بھی 5 سالہ شامی بچے عمران کی زخمی حالت میں مٹی میں اٹی ہوئی تصاویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔