اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح میں درمیانی شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2016
زلزلے کی زمین میں گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز. فوٹو: فائل

زلزلے کی زمین میں گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز. فوٹو: فائل

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 محسوس کی گئی اور اس کا دورانیہ تقریباً ایک سے ڈیڑھ منٹ تھا۔ زلزلے کا مرکز کوہستان میں پٹن کا علاوہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، گلگت، چلاس، شانگلہ، غذر، نیلم مانسہرہ، ایبٹ آباد، سکردو اور گردو نواح کے علاقے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلے سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔