انجلینا نے بریڈپٹ کو بچوں سے ملنے کی اجازت دیدی

شوبز ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2016
انجلینا کاالزام ہے کہ بریڈ پٹ اچھے والد نہیں اسلیے وہ بچوں کی حوالگی کے لیے قانونی راہ اپنائیں گی۔ فوٹو: فائل

انجلینا کاالزام ہے کہ بریڈ پٹ اچھے والد نہیں اسلیے وہ بچوں کی حوالگی کے لیے قانونی راہ اپنائیں گی۔ فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کواپنے بچوں سے ملنے کی مشروط اجازت دیدی ہے، بچوں سے ملاقات کے لیے بریڈ پٹ کومنشیات اور شراب کے استعمال کا ٹیسٹ کروانا ہوں گے۔

حال ہی میں علیحدگی اختیار کرنے والی جوڑی بریڈ پٹ اور انجلینا کے درمیان عارضی معاہدہ طے پایا ہے جسکے تحت بریڈ پٹ اپنے بچوں سے ملنے کے لیے شراب نوشی اور منشیات کے استعمال سے متعلق ایک ٹیسٹ کروائیں گے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں وہ بچوں سے نہیں مل سکیں گے۔

انجلینا کاالزام ہے کہ بریڈ پٹ اچھے والد نہیں اسلیے وہ بچوں کی حوالگی کے لیے قانونی راہ اپنائیں گی۔ اسٹار جوڑی کے 6بچے ہیں جن میں 3ان کے اپنے جب کہ 3گود لیے ہوئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔