واٹس ایپ میں زبردست تبدیلیاں

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2016
واٹس ایپ کے نئے فیچرز میں ایموجی اور دیگر اہم آپشنز شامل۔ فوٹو: فائل

واٹس ایپ کے نئے فیچرز میں ایموجی اور دیگر اہم آپشنز شامل۔ فوٹو: فائل

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ میں بعض دلچسپ آپشن شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جن کی بدولت اب ڈوڈل، ایموجی اور ویڈیوز کو مزید دلکش بنایا جاسکتا ہے۔

فی الحال ان سہولیات کو اینڈروئیڈ فونز کے لیے پیش کیا گیا ہے جن میں اب صارفین اپنی پسندیدہ تصاویر پر تحریریں اور ڈوڈل کا اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے ہاتھ سے لکھی ہدایات، دستخط اور ایموجی بھی شامل کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے ذریعے یہ آپشن اسنیپ چیٹ جیسے ہیں۔

نئے آپشنز کے تحت جوں ہی آپ واٹس ایپ کے ذریعے فوٹو اور ویڈیو بھیجنے لگتے ہیں، واٹس ایپ ازخود بہت سے ٹولز دکھادیتا ہے۔ ان میں ایموجی، فونٹس اور رنگوں میں تبدیلی اور ایک کیمرہ فیچر بھی ہے جو فرنٹ فیسنگ فلیش ہے۔ اس کے علاوہ اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اسٹیکر کا آپشن بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیکرز کو تصاویر اور وڈیوز پربھی چسپاں کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی امیج پر ایک اور خاکہ براہِ راست بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیکرز کو چھوٹا، بڑا، گھمایا اور اس کا رنگ بھی بدلا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ باتوں کے بلبلے (ڈائیلاگ ببلز) بھی شامل کئے جاسکتےہیں۔ اس کے علاوہ فارورڈنگ اور شیئرنگ آپشنز میں بھی بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں اور جن آپشنز سے آپ کا واسطہ بار بار پڑتا ہے وہ سب سے اوپر دکھائی دیں گے۔ مزید یہ کہ ویڈیو کے لیے فرنٹ اور بیک کیمرا آپشن کو بھی بہتر بنایا گیا ہے, ایک اور اسکرین فلیش فیچر کے ذریعے کم روشنی میں لی جانے والی سیلفی کو مزید بہتر اور روشن بنایا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔