3دن میں25 ملین ڈالرکمائی’’دی اکاؤنٹنٹ‘‘ باکس آفس پرچھاگئی

شوبز ڈیسک  منگل 18 اکتوبر 2016
’’دی گرل آن دا ٹرین ‘‘ 11.97 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔: فوٹو: فائل

’’دی گرل آن دا ٹرین ‘‘ 11.97 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔: فوٹو: فائل

لاس اینجلس:  ہالی ووڈ اداکار بن ایفلک اور اداکارہ اینا کنڈرک کی فلم’’دی اکاؤنٹنٹ‘‘ نارتھ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی۔

فلم’’دی اکاؤنٹنٹ‘‘نے اپنے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں24.7 ملین ڈالر کا کاروبار کر لیا ہے۔ وارنر برادرز کی اس فلم کی تیاری میں 40 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے جو وہ اپنے ایک ہفتے کے کاروبار میں پورا کرتے نظر آ رہی ہے۔لزلی سمائلز اور ہیلی بیری کی فلم ’’کیون ہارٹ واٹ ناؤ‘‘ 11.98 ڈالر کی آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جب کہ ’’دی گرل آن دا ٹرین ‘‘ 11.97 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔