شوہر پر خواتین سے دست درازی کےالزامات جھوٹےہیں، اہلیہ ٹرمپ

ویب ڈیسک  منگل 18 اکتوبر 2016
ٹرمپ پر الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اہلیہ ٹرمپ۔ فوٹو : فائل

ٹرمپ پر الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اہلیہ ٹرمپ۔ فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی اور قابل اعتراض گفتگو کےالزامات جھوٹےہیں

خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے تھے لیکن اب ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپان کےدفاع میں سامنےآگئی ہیں، میلینیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی باتیں کرنے پر اکسایا گیا تھا۔  سی این این کوانٹرویو میں میلینیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی اور قابل اعتراض گفتگو کےالزامات جھوٹےہیں اور انہیں اپنے شوہر پر پورا اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پر الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور جن خواتین نے الزامات لگائے ہیں کیا ان کےماضی پر نظر ڈالی گئی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : خواتین کے بارے میں نازیبا بیان پرڈونلڈ ٹرمپ نے معافی مانگ لی

میلینیا ٹرمپ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات اپوزیشن کی منظم مہم کاحصہ ہےاور انہوں نے ٹرمپ کو کبھی اس قسم کے الفاظ استعمال کرتےنہیں دیکھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع وڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی  گزشتہ دنوں خواتین سے متعلق متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد موصوف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے  جب کہ ان کی مقبولیت میں بھی کافی کمی آئی ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔