راکھی ساونت انگریزی اور فرانسیسی سیکھنے کیلیے کلاسیں لینے لگیں

ویب ڈیسک  منگل 18 اکتوبر 2016
آج کل میں ان زبانوں پرروانی حاصل کر نے کے لیے کلاسس لے رہی ہوں، اداکارہ: فوٹو: فائل

آج کل میں ان زبانوں پرروانی حاصل کر نے کے لیے کلاسس لے رہی ہوں، اداکارہ: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت کو ہمیشہ اپنی انگریزی کمزور ہونے کا قلق رہتا ہے لیکن اب انہوں نے اپنی اس کمزوری پر قابو پانے کی ٹھان لی ہے۔

بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت نئے نئے طریقوں سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انگریزی بولنے کے منفرد اندازسے بھی سب ہی واقف ہیں تاہم اب اداکارہ جلد ہی اپنی انگریزی میں پرفیکٹ ہوجائیں گی کیونکہ انہوں نے اس کی باقاعدہ کلاسیں لینا شروع کر دی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: راکھی ساونت کے لباس سے نیا تنازع

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت اپنی نئی آنے والی فرانسیسی فلم ایک بھارتی لڑکی کا کردار ادا کر نے جارہی ہیں جس کے لئے انہوں نے فرانسیسی زبان سیکھنے کے لیے باقاعدہ کلاسس بھی لینا شروع کر دی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: راکھی ساونت کا چھت کے پنکھوں پرپابندی کا مطالبہ

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا فرانسیسی زبان سیکھنا بہت بڑا چیلنج بھی ہے کیونکہ میں بہتر طور پر انگریزی بھی نہیں بول سکتی ، اس لیے آج کل میں ان زبانوں پر روانی حاصل کر نے کے لیے کلاسس لے رہی ہوں اور بہت محنت بھی کر رہی ہوں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔