ڈیون براوو کا ویرات کوہلی کو ’’جھلک دکھلا جا‘‘ میں ڈانس چیلنج

ویب ڈیسک  منگل 18 اکتوبر 2016
ویسٹ انڈین کرکٹر و سنگر ریلیٹی شو ’’جھلک دکھلا جا‘‘ کے نویں سیزن میں وائلڈ کارڈ انٹری دیں گے۔  فوٹو؛ فائل

ویسٹ انڈین کرکٹر و سنگر ریلیٹی شو ’’جھلک دکھلا جا‘‘ کے نویں سیزن میں وائلڈ کارڈ انٹری دیں گے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر اور سنگر ڈیون براوو نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو مشہور ڈانس شو ’’جھلک دکھلاجا‘‘ میں ڈانس کرنے کا چیلنج کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم کے آل راؤنڈر اور سنگر ڈیون براؤ جلد ہی ٹی وی پر بھارت کے مشہور ڈانس ریلیٹی شو ’’جھلک دکھلا جا‘‘ میں اپنا ڈیبیو کریں گے جب کہ براوو نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اس گانے پر ڈانس کا چیلنج بھی کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ریلیٹی شو میرے لیے نیا پلیٹ فارم ہے اور میرے مداحوں کو بھی کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا۔

براوو کا کہنا تھا کہ مجھے ہندی تو زیادہ بہتر نہیں آتی تاہم بہت سے بھارتی گانے مجھے سمجھ میں آتے ہیں اور پسند بھی ہیں جب کہ مجھے سلمان خان کا ٹاول اسٹیپ ڈانس بہت اچھا لگا اور وہ مجھ سے جھلک دکھلا جا میں کروایا بھی گیا۔

واضح رہے کہ ڈیون براوو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے بھارت ہی میں ’’ ڈی جے براؤ‘‘ کے نام سے ریکارڈ کروایا تھا جو بہت زیادہ مشہور ہوا تھا جب کہ وہ ’’جھلک دکھلا جا‘‘ 9 میں وائلڈ کارڈ انٹری دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔