سعودی شہزادے نے 40 ارب کی لگژری کشتی دیکھتے ہی خرید لی

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
جنوبی فرانس میں روسی ارب پتی کی کشتی شہزادہ محمد بن سلمان کو پسند آگئی جس کی ادائیگی اسی روز کردی گئی۔

جنوبی فرانس میں روسی ارب پتی کی کشتی شہزادہ محمد بن سلمان کو پسند آگئی جس کی ادائیگی اسی روز کردی گئی۔

پیرس: سعودی شہزادے کو جنوبی فرانس کے ساحل پر کھڑی ایک پرتعیش کشتی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے بے صبرے ہوکر عین اسی روز اس کشتی کو خرید لیا اور وہ بھی 40 ارب روپے میں!

پرنس محمد بن سلمان فرانس میں چھٹیاں گزارنے آئے تھے کہ ان کی نظر اس کشتی پر گئی جس کی لمبائی 134 میٹر اور یہ دنیا کی مشہور لگژری کشتیوں میں شامل ہے۔ سعودی شہزادے نے اپنے معاون سے اس کے مالک کا پوچھا تو وہ روسی ارب پتی نکلا جس کے بعد اسی وقت کشتی کا سودا طے ہوا اور عین اسی روز اسے 10 ارب روپے کی خطیر رقم ادا کردی گئی۔

کشتی کا نام ’’سیرین‘‘ ہے جس میں 15 کمرے، ایک نائٹ کلب، سنیما، سمندری پانی کا سوئمنگ پول، لائبریری، صحت کا پارلر، زیرِ آب دیکھنے کا کمرہ، جمنازیم اور نہانے کے 2 گرم ٹب بھی ہیں۔ اس پر 2 ہیلی پیڈز کی جگہ بھی بنائی گئی ہےاور سعودی شہزادے سے قبل ’’یوری شیفلر‘‘ اس کے مالک تھے۔ ایسی کشتیوں کو سپر یاٹ کہا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔