ویرات کوہلی کی گرل فرینڈ کون؟ ممبئی میں اسکول کے امتحانی پرچے میں سوال بن گیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
یہ امتحان 13 اکتوبر کو لیا گیا، جس کے معروضی سوالات میں یہ بھی شامل رہا۔ فوٹو: فائل

یہ امتحان 13 اکتوبر کو لیا گیا، جس کے معروضی سوالات میں یہ بھی شامل رہا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: ویرات کوہلی کی گرل فرینڈ کون ہے؟ یہ سوال ممبئی کے ایک اسکول نے نویں جماعت کے طالبعلموں کے امتحانی پرچے میں شامل کردیا، جو اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔

سوال کے جواب میں تین آپشنز میں فلمی اداکاراؤں پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون کے نام بھی دیے گئے ہیں، بھیوانڈی ٹاؤن میں واقع چاچا نہرو ہندی ہائی اسکول میں نویں جماعت کا امتحانی سوال سب کو حیران کرگیا، جس میں بچوں سے نصاب سے ہٹ کر بھارتی ٹیسٹ کپتان کی گرل فرینڈ کا نام پوچھا گیا ہے۔

یہ امتحان 13 اکتوبر کو لیا گیا، جس کے معروضی سوالات میں یہ بھی شامل رہا، اس معاملے پر اسکول کے پرنسپل اے آر پانڈے نے مقامی ٹی وی سے بات چیت میں اسے اپنے ایک استاد کی فاش غلطی قرار دیکر جان چھڑالی، انھوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیچر کیخلاف اقدام کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔