برطانوی پارلیمان میں مبینہ زیادتی کا واقعہ، ایک نوجوان گرفتار

آن لائن  بدھ 19 اکتوبر 2016
نوجوان برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کریگ میکنلے کا قریبی ساتھی ہے۔ فوٹو: فائل

نوجوان برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کریگ میکنلے کا قریبی ساتھی ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: برطانوی پارلیمنٹ کی حدود میں مبینہ زیادتی کے واقعے نے ہلچل مچادی ہے، لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

کنزرویٹیو پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ کے ایک ساتھی کو مبینہ زیادتی کے واقعے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے 14 اکتوبر کو ہونے والے اس واقعے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک 23 سالہ نوجوان کو پارلیمنٹ کی حدود سے حراست میں لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کریگ میکنلے کا قریبی ساتھی ہے۔ کنزرویٹیو پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیش مکمل ہونے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ پارلیمنٹ کا عملہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔