کاجول کو ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کا حصہ نہ بننے کا غم ستانے لگا

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
کاجول کے شوہر اوراداکار اجے دیوگن کی فلم "شوے" اورفلم "اے دل ہے مشکل" دونوں ہی دیوالی کے موقع پرریلیزہورہی ہیں: فوٹو: فائل

کاجول کے شوہر اوراداکار اجے دیوگن کی فلم "شوے" اورفلم "اے دل ہے مشکل" دونوں ہی دیوالی کے موقع پرریلیزہورہی ہیں: فوٹو: فائل

ممبئی: ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کی مایہ ناز فلم “اے دل ہے مشکل” کی کاسٹ کے باعث فلم سے مداحوں کو خوب امیدیں وابستہ ہوگئیں ہیں جب کہ فلم کی ریلیز کے راستے میں آنے والی تمام مسائل نے بھی اس فلم کے لیے مزید تجسس بڑھا دیا ہے تاہم بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ کاجول کوبھی فلم کا حصہ بننا تھا لیکن وہ فلم کی کاسٹ میں شامل نہ ہوسکیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم “اے دل ہے مشکل” میں اداکاررنیبر کپور، شا ہ رخ خان جب کہ اداکارہ انوشکا شرما، ایشوریا رائے، عالیہ بھٹ توشامل ہیں لیکن فلم پروڈیوسر کرن جوہر کی بہترین دوست اورمایہ ناز اداکارہ کاجول کو اس فلم میں ایک چھوٹا سا کرداراداکا کر نا تھا جو اب وہ نہیں کر رہی ہیں۔

اداکارہ سے جب فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام نہ کرنے کا بہت افسوس ہے لیکن میں اس حوالے کچھ بھی کہنا نہیں چاہتی ہوں۔

دوسری جانب کاجول کے شوہر اوراداکار اجے دیوگن کی فلم “شیوے” اور “اے دل ہے مشکل” دونوں ہی دیوالی کے موقع پرریلیزہورہی ہیں، جس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ کاجول کے فلم کا حصہ نہ بننے کی وجہ شاید اپنے شوہرکی فلم “شوے” کو زیادہ سپورٹ کرنا ہے کیونکہ دونوں ہی فلم کا دیوالی کے موقع پرتصادم ہوگا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔