تحریک انصاف کا دھرنا رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرررکھا ہے فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرررکھا ہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: 2 نومبرکوتحریک انصاف کا دھرنا رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے جس میں وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنا بنیادی آئینی حق ہے لیکن آئین کسی کو دوسرے کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ شہرکو بند کرنے سے عام شہریوں کی روزمرہ کی زندگی مفلوج ہوجائے گی اوردھرنے کے باعث امن و امان کی صورتحال بگڑ سکتی ہے، اس لئے تحریک انصاف کو دھرنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبرکو اسلام آباد میں دھرنے اورسرکاری دفاتر کو جانے والے راستے بند کرنے کا اعلان کرررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔