نئی دلی کا چڑیا گھر"برڈ فلو" کے باعث بند کردیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016

پرندوں کے پنجروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ اسپرے کے علاوہ پرندوں کو مدافعتی دوا بھی دی جا رہی ہے، حکام: فوٹو: فائل

پرندوں کے پنجروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ اسپرے کے علاوہ پرندوں کو مدافعتی دوا بھی دی جا رہی ہے، حکام: فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت کے چڑیا گھر میں  مرنے والے 2 پرندوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق کے بعد چڑیا گھر کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک ماہ قبل ہی پرندوں کی بیماری “برڈ فلو” سے پاک ملک ہونے کا دعوی کیا گیا تھا تاہم اس دعوے کا پول اس طرح کھلا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے چڑیا گھر کو پرندوں میں اس وائرس کی تصدیق کے بعد عوام کے لیے بند کرنا پڑگیا ہے۔

بھارت کے نیشنل زولوجیکل پارک کے نگران ریاض احمد خان نے کہا کہ چڑیا گھرمیں چند روزکے دوران 9 پرندے مر چکے ہیں جن میں سے 2 میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ جس کے بعد چڑیا گھرکو کچھ روزعوام کے لیے بند کردیا گیا ہے تاکہ مزید پرندوں کے ٹیسٹ کرائے جاسکیں اور صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکا جاسکے۔

چڑیا گھرکے سربراہ نے مزید کہا کہ پرندوں کا طبی معائنہ جاری ہے جب کہ ان کے پنجروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ اسپرے کے علاوہ پرندوں کو مدافعتی دوا بھی دی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔