کتاب پڑھنے والے بچوں کی ڈسکاؤنٹ میں حجامت کرنے والا حجام

ویب ڈیسک  اتوار 23 اکتوبر 2016
امریکی ریاست مشی گن میں موجود حجام اپنی دکان میں آنے والے بچوں کو بلند آواز کتاب پڑھنے پر رعایت دیتا ہے۔ فوٹو: فیس بک

امریکی ریاست مشی گن میں موجود حجام اپنی دکان میں آنے والے بچوں کو بلند آواز کتاب پڑھنے پر رعایت دیتا ہے۔ فوٹو: فیس بک

مشی گن: مشی گن کے علاقے یسلانٹی میں ایک غیرمعمولی حجام کی دکان توجہ کا مرکز ہے جہاں بچوں کو تیز آواز میں کتابیں پڑھنے پر رعایت فراہم کی جاتی ہے۔

اس دکان کے مالک کا انوکھا خیال اب بچوں اور بڑوں میں بہت مقبول ہوچکا ہے۔ حجام کا کہنا ہےکہ وہ بچوں اور ان کے والدین اس سے بہت خوش ہے اور والدین اپنے بچوں کو یہاں لاتے ہیں۔ یہاں موجود کتابوں کی اکثریت کا تعلق امریکی افریقی آبادیوں کے متعلق ہے اور ان کی تاریخ اور داستانوں پر مرکوز ہیں جو بطورِ خاص بچوں کے لیے لکھی گئی ہیں۔ کتابوں میں افریقی امریکی ( سیاہ فام) عوام کے بارے میں مثبت پیغامات اور کہانیاں درج ہیں۔

بال کٹوانے والے بچے اگر بلند آواز میں کتاب پڑھتے ہیں تو حجام انہیں رقم کا ایک حصہ واپس کردیتا ہے یا بال کاٹنے کی فیس میں رعایت دی جاتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ حجام بچے کو کتاب پڑھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس کے مطابق جب جب بچے اپنے ہاتھ میں کتاب لیتے ہیں اس سے معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔

حجام کا کہنا ہےکہ جب ایک بچہ کتاب ختم کرلیتا ہے تو اس کے چہرے پر خوشی اور اطمینان دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے، بچے کھیلوں، موسیقی اور گنتی کی کتابیں پڑھ سکتے ہیں اس کے علاوہ بہت سی کہانیاں بھی موجود ہیں، ایک شکستہ بالغ شخص کی مرمت سے کہیں آسان ایک مضبوط بچے کو پروان چڑھانا ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔