ثانیہ مرزا اور سنجے منجریکر میں لفظی جنگ چھڑ گئی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 20 اکتوبر 2016
دونوں کے درمیان مزید دلچسپ ٹویٹس کا بھی تبادلہ ہوا۔ فوٹو: فائل

دونوں کے درمیان مزید دلچسپ ٹویٹس کا بھی تبادلہ ہوا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔

ڈبلز رینکنگ میں 80 ہفتوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے کی تکمیل کرنے والی ثانیہ اور منجریکر کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرما گرمی کی شروعات ایک ٹویٹ سے ہوئی، جس میں ثانیہ نے اپنے4.51 ملین فالوورز سے 80 ہفتوں تک رینکنگ میں ورلڈ نمبر ون رہنے کی خوشی شیئر کی، منجریکر نے اس پر لکھا کہ ورلڈ نمبر ون یا ڈبلز نمبر ون۔

جواباً ثانیہ نے لکھا کہ سب جانتے ہیں کہ میں سنگلز نہیں کھیلتی، کامن سینس کے حامل لوگ سمجھتے ہیں کہ میرا مطلب ڈبلز کا ہی تھا، اس کے بعد دونوں کے درمیان مزید دلچسپ ٹویٹس کا بھی تبادلہ ہوا، ثانیہ مرزاکے پرستاروں نے ان کا دفاع کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔