شائقین اور پلیئرز میں رابطے کیلیے ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی متعارف

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 20 اکتوبر 2016
وی آر ٹیکنالوجی اور ہیڈ سیٹس ابتدائی طور پر شہر کے منتخب شاپنگ سینٹرز پر آئندہ ہفتے سے دستیاب ہوں گے۔ فوٹو: فائل

وی آر ٹیکنالوجی اور ہیڈ سیٹس ابتدائی طور پر شہر کے منتخب شاپنگ سینٹرز پر آئندہ ہفتے سے دستیاب ہوں گے۔ فوٹو: فائل

برسبین: بگ بیش فرنچائز برسبین ہیٹ نے ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی کی بدولت شائقین اور پلیئرز میں رابطہ متعارف کرا دیا، اس کی بدولت شائقین میچ کے دن اپنے موبائل فونز پر ٹیم کا فرضی ڈریسنگ روم تیار کرپائیں گے۔

شائقین اپنی مرضی کے مطابق زاویے کو دیکھنے کے بعد بیٹنگ کیلیے گراؤنڈ میں جا کر برسبین ہیٹ کے اسٹارز جیسے بین کٹنگ کا سامنا کرپائیں گے۔

وی آر ٹیکنالوجی اور ہیڈ سیٹس ابتدائی طور پر شہر کے منتخب شاپنگ سینٹرز پر آئندہ ہفتے سے دستیاب ہوں گے، شائقین نیو ہیٹ وی آر ’ ایپ ‘ کو اپنی ڈیوائسز پر بھی ’ ڈاؤن لوڈ ‘ کرکے الگ سے ورچوئل ریالٹی کرکٹ کا تجربہ بھی کرسکتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔