ایکسپریس اور چینی نیوز ایجنسی ژنہوا میں سروس کا معاہدہ

ایکسپریس نیوز  جمعرات 20 اکتوبر 2016
ایکسپریس میڈیا گروپ اور چینی محکمہ اطلاعات کے درمیان تعاون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ اور چینی محکمہ اطلاعات کے درمیان تعاون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فوٹو: ایکسپریس

اسلام آباد: ایکسپریس میڈیا گروپ اور چین کی ژنہوا نیوز ایجنسی کے درمیان نیوز سروس کی فراہمی کے معاہدے کے موقع پر چینی سفارتخانے میں تقریب منعقد ہوئی، ایکسپریس کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز الحق، گروپ ایڈیٹر ایاز خان،ریذیڈنٹ ایڈیٹراسلام آباد راؤ خالد محمود اور بیورو چیف ایکسپریس نیوز عامر الیاس رانا نے شرکت کی۔

چین کی طرف سے وفدکی سربراہی مادام گو آن پنگ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے کی، ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان اور ژنہوا نیوز ایجنسی کے بیورو چیف ژانگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس سے قبل ایکسپریس میڈیا گروپ اور چینی محکمہ اطلاعات کے درمیان تعاون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی خصوصاً سی پیک کے منصوبے کے حوالے سے پاکستان اور چینی میڈیا کے کردارکو بہت اہم قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔