نیو کراچی میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 20 اکتوبر 2016
دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ نے فوری طور پر قابو پالیا۔ فوٹو؛ فائل

دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ نے فوری طور پر قابو پالیا۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: نیو کراچی میں واقع فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس سے علاقے اور فیکٹری میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فیکٹری ورکروں نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا اور فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔