اسلام آباد ائیرپورٹ سے ہیروئین اٹلی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اکتوبر 2016
گرفتار ملزم کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، اے این ایف: فوٹو: فائل

گرفتار ملزم کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، اے این ایف: فوٹو: فائل

راولپنڈی: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے این ایف اہلکاروں نے ہیروئن اٹلی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اٹلی کے شہر میلان جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ایک مسافر کی تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر کے پیٹ میں مشتبہ چیز ہے، جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پتہ چلا کہ مسافر کے پیٹ میں کئی کیسپولز ہیں جن میں منشیات بھری ہے۔ اسپتال کے عملے نے مسافر سے کیپسول اگلوا کر منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کا نام عبدالمالک ہے اور اس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔