اسلام آباد میں سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت مل گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اکتوبر 2016

مفت علاج کے حصول کے لئے وکلا کا اسلام آباد بار کا ممبر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے: فوٹو : فائل

مفت علاج کے حصول کے لئے وکلا کا اسلام آباد بار کا ممبر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے: فوٹو : فائل

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے وفاقی دارالحکومت کی عدالتوں میں پیش ہونے والے سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت کیڈ سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں استغاثہ کی جانب سے پیش ہونے والے سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت فراہم کردی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے وکلا پمز اسپتال اور پولی کلینک میں مفت علاج کراسکیں گے تاہم مفت علاج کے حصول کے لئے وکلا کا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ممبر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔