گورنرسندھ اورمصطفیٰ کمال کے درمیان لفظی جنگ پرسندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اکتوبر 2016
گورنرسندھ اورمصطفٰی کمال کے الزامات نے واضح کردیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کا ذمہ دارکون ہے، خرم شیرزمان: فوٹو: فائل

گورنرسندھ اورمصطفٰی کمال کے الزامات نے واضح کردیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کا ذمہ دارکون ہے، خرم شیرزمان: فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورمصطفیٰ کمال کی ایک دوسرے پرالزام تراشی کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعشرت العباد اورمصطفی کمال نے ایک دوسرے پرسنگین الزامات لگائے، دونوں نے جو الزامات ایک دوسرے پرلگائے ہیں اس سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال متاثرہوئی ہے، گورنرسندھ اورمصطفٰی کمال کے الزامات نے واضح کردیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کا ذمہ دارکون ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سانحہ 12 مئی اور بلدیہ ٹاؤن میں گورنرعشرت العباد براہ راست ملوث ہیں

تحریک التوا میں کہا گیا کہ 12 مئی اورسانحہ بلدیہ کوبھلایا نہیں جا سکتا، گورنرسندھ اور مصطفی کمال پہلے کیوں خاموش تھے اور گورنرسندھ فوری مستعفی ہوجائیں۔ تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ گورنرسندھ اورمصطفٰی کمال کو کراچی بد امنی کیس میں شامل تفتیش کرے اور عدالتی کمیشن تشکیل دے کر الزامات کی تحقیقات کرائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔