- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک نے دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے لندن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سیاحتی مقامات کی تازہ بین الاقوامی درجہ بندی کے مطابق تھائی لینڈ کا دارالحکومت بنکاک اس سال دنیا کا پسندیدہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ ماسٹر کارڈ کی جاری کردہ اس درجہ بندی (ریٹنگ) میں دنیا کے 132 شہر شامل ہیں جن میں بنکاک کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر بالترتیب لندن، پیرس اور دبئی ہیں۔
بنکاک، جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت تھائی لینڈ کا دارالحکومت ہے جہاں اکتوبر 2015 سے ستمبر 2016 تک سیاحوں کا سب سے زیادہ ہجوم رہا۔ دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس پورے سال (2016) کے دوران بنکاک آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار رہے گی جب کہ اسی عرصے میں ایک کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار متوقع سیاحوں کے ساتھ لندن کا دوسرا نمبر ہے۔
دو سال پہلے تک تھائی لینڈ میں حالات انتہائی خراب تھے اور وہاں خانہ جنگی کی کیفیت تھی لیکن اس کے فوراً بعد اس ملک میں قیامِ امن پر خصوصی توجہ دی گئی اور یوں وہاں سیاحوں کی تعداد ایک بار پھر سے بڑھنے لگی۔ اگرچہ اس سال بھی جنوبی تھائی لینڈ میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا لیکن سیاحوں کی آمد اس سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئی۔
ماسٹر کارڈ کے چیف اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ بنکاک میں آنے والے سیاحوں کو اپنی خرچ کی ہوئی رقم کے عوض بہترین سہولیات میسر آتی ہیں؛ اور یہی چیز اسے دنیا کا پسندیدہ ترین مقام بھی بناتی ہے۔ توقع ہے کہ اس سال کے اختتام تک تھائی لینڈ آنے والے سیاحوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہوجائے گی جس میں سب سے زیادہ حصہ بنکاک کا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔