کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اکتوبر 2016
گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، فوٹو؛ آن لائن

گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، فوٹو؛ آن لائن

 کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شہر سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی جنید شیخ کےمطابق سی ٹی ڈی نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی کےمطابق دہشت گرد خودکش جیکٹس بنانے کے ماہر ہیں اور ٹارگٹ کلرز کو بھی معاونت فراہم کرتے ہیں جب کہ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے منصوبے بھی بنارکھے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔