- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
روزانہ 2 سافٹ ڈرنکس پینے سے ذیابیطس کا خطرہ دُگنا ہوجاتا ہے، تحقیق
اسٹاک ہوم: سویڈن میں 2800 بالغ افراد کے مطالعے کے بعد کہا گیا ہے کہ 200 ملی لیٹر سافٹ ڈرنک روازنہ پینے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ دُگنا ہوجاتا ہے اور ٹائپ ون ذیابیطس کی ایک اور قسم کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے جسے لیٹنٹ آٹوامیون ڈائبیٹس آف اڈلٹس ( ایل اے ڈی اے) کہا جاتا ہے۔
ایل اے ڈی اے کو بسا اوقات ٹائپ ون یا ٹائپ ٹو کی بجائے ٹائپ 1.5 ذیابیطس بھی کہاجاتا ہے لیکن یاد رہے کہ دنیا میں ذیابیطس کے 90 فیصد مریض ٹائپ ٹو سے تعلق رکھتے ہیں۔
سویڈن میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق سافٹ ڈرنکس میں موجود شکر کی غیرمعمولی مقدار موٹاپے کی جانب لے جاتی ہے اور جب 2874 سویڈش افراد کو دیکھا گیا تو ان میں سے 1136 کو ٹائپ ٹو ذیابیطس تھا، 357 کو ایل اے ڈی اے ہوچکا تھا اور 1137 افراد صحتمند تھے۔
اس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ جو نوجوان دن میں 2 مرتبہ سافٹ ڈرنک پیتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ 2.4 گنا بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح ایل اے ڈی اے کا خظرہ 3.5 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ ایل اے ڈی اے آہستہ بننے والا مرض ہے جو 50 سال کے بعد قدرے شدید ذیابیطس بن جاتا ہے۔ ماہرین اس تحقیق پر حیران ہیں اور اس کی اہم وجوہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔