بھارتی ریٹائرڈ جج کا فواد کی فلم روکنے پر ایم این ایس کو چیلنج

شوبز ڈیسک  ہفتہ 22 اکتوبر 2016
فنکاروں کی بجائے مجھ سے مقابلہ کرو، تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے، مارکنڈے۔ فوٹو: فائل

فنکاروں کی بجائے مجھ سے مقابلہ کرو، تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے، مارکنڈے۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نے بھارتی انتہاپسند تنظیم مہاراشٹرا نونرمان سینا کو انھیں کی زبان میں دھمکی دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز روکنے پر جسٹس کاٹجو نے انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کوان ہی کی زبان میں چیلنج دے دیاہے۔

جسٹس کاٹجو نے ایم این ایس کے کارکنوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے بولے،انھوں نے تو بحیرہ عرب کا کھارا پانی پیا ہے لیکن میں الہ آبادی غنڈا ہوں، میں نے سنگم کا پانی پیا ہے، کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کے بجائے آو مجھ سے مقابلہ کرو، تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے۔

جسٹس کاٹجو اس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

دوسری جانب فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز روکنے پرسابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این ایس کا اسمبلی میں صرف ایک رکن ہے، انھوں نے اب تک سبق نہیں سیکھا، اگر ان کی طرف سے دھمکیوں کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کا ایک ممبر بھی نہیں ہو گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔