وکی لیکس نے صدراوباما کی خفیہ ای میل جاری کردیں

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 22 اکتوبر 2016
خفیہ ایڈریس استعمال کیاگیا، انتخابی مہم کے منیجرکے اکاؤنٹ سے 5 ای میلزملی ہیں۔ فوٹو: فائل

خفیہ ایڈریس استعمال کیاگیا، انتخابی مہم کے منیجرکے اکاؤنٹ سے 5 ای میلزملی ہیں۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: انٹر نیٹ پرخفیہ موادجاری کرنے والے ادارے وکی لیکس نے امریکی صدرباراک اوباما کی خفیہ ای میلزجاری کردیں۔

وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما کی ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدارکی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے دعویٰ کیا کہ 2008 میں باراک اوباما نے انتخاب سے قبل ہی ملکی معیشت کے لیے ٹیمیںبھی تشکیل دے دی تھیں، صدارتی انتخابی مہم کے منیجرجان پڈیسٹا کی ہیک کی گئی ای میلزسے اوباما کی کم ازکم 5 ای میلزملی ہیںیہ ای میلزخفیہ ایڈریس [email protected] سے کی گئی تھیں۔

وکی لیکس نے سوال اٹھایاہے کہ اوباما کو خفیہ ای میل ایڈریس استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔