کیلیفورنیا میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں ڈالر کا سامان جل کر راکھ

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اکتوبر 2016
آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کے علاوہ ہیلی کاپٹرروں نے بھی حصہ لیا۔ فوٹو: اے بی سی سیون ڈاٹ کام

آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کے علاوہ ہیلی کاپٹرروں نے بھی حصہ لیا۔ فوٹو: اے بی سی سیون ڈاٹ کام

کیلی فورنیا: اونٹیریو کے علاقے میں ری سائیکلنگ کے پلانٹ میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی سے لاکھوں ڈالر کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے اونٹیریو میں واقع ری سائیکلنگ پلانٹ میں بڑی تعداد میں گاڑیاں اور دیگر سامان موجود تھا کہ وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

پلانٹ میں موجود لکڑی اور کاغذ کے سامان کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، بڑے پیمانے پر آگ پھیلنے کے باعث اردگرد کے علاقے کو بھی خالی کرا لیا گیا اور پلانٹ کے نزدیک ریلوے ٹریک کو بھی بند کر دیا گیا۔

آگ لگنے کی تصاویر لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

ایک شخص نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر کے پوچھا کہ اونٹیریو میں کیا جل رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔