مردان میں کارپرفائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اکتوبر 2016
فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ایس ایس پی آپریشنز. فوٹو: فائل

فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ایس ایس پی آپریشنز. فوٹو: فائل

مردان: چمرنگ موڑ میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کار میں سوار 4 افراد عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ مردان کے علاقے چمرنگ میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مردان ضلع کچہری گیٹ پرخود کش حملے میں 13 افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بابر، شیر امان، گل بہادر اور مہربان خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔