افغان طالبان کاکوئی وفد پاکستان نہیں آیا، مشیرخارجہ سرتاج عزیز

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اکتوبر 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے افغان طالبان کے وفد کے پاکستان آنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمدکی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے افغان سفیرعمرزخیل وال کی جانب سے افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمدکی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان طالبان کی پاکستانی حکام سے ملاقات

اس سے قبل پاکستان میں تعینات افغانی سفیرعمرزخیل وال نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات میں قطر میں ہونے والے امن مذاکرات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔