افغان طالبان کی پاکستانی حکام سے ملاقات، امن مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اکتوبر 2016
 مذاکرات میں سینئر امریکی سفیراور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کےسربراہ بھی شامل تھے، افغان سفیر : فوٹو : فائل

مذاکرات میں سینئر امریکی سفیراور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کےسربراہ بھی شامل تھے، افغان سفیر : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزخیل وال نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نےرواں ہفتے پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور انہیں قطر میں ہونے والے امن مذاکرات سے آگاہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے رواں ہفتے پاکستانی حکام سے ملاقات کی ہے اور قطر میں ہونے والے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سینئر امریکی سفیراور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کےسربراہ بھی شامل تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغان حکومت و طالبان کے قطر میں مذاکرات

پاکستان میں تعینات افغانی سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان ہونے والی ملاقات کا پہلے ہی سے علم تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغان حکومت و طالبان کے خفیہ مذاکرات

خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان وفد نےامن مذاکرات کےسلسلےمیں پاکستان کادورہ کیا، جبکہ پاکستان میں آنے والے طالبان کا 3 رکنی وفد ملاسلام حنیفی ، ملاجان محمد اور مولوی شہاب الدین دلاور پر مشتمل تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔