خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ؛ فریقین میں معاملات طے پاگئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اکتوبر 2016
فریقین ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے پر رضا مند ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

فریقین ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے پر رضا مند ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: نجی ٹی چینلز کی خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کے معاملے میں چینل، نادرا اور ایف سی حکام میں معاملات طے پاگئے جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر اور ایف سی اہلکار کے درمیان ہونے والے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں معاملات طے پانے کے بعد فریقین مقدمہ واپس لینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کراچی میں خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

اس سے قبل خاتون اینکر نے ایف سی اہلکار کے خلاف اور ایف سی نے اینکر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا جب کہ پولیس نے خاتون اینکر، کمیرا مین اور نادرا کے ملازمین کا بیان ریکارڈ کیا تھا لیکن اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی تاہم معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاقت آباد میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر اور ایف سی اہلکار میں نادرا آفس کے باہر تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر خاتون نے اہلکار کی وردی  پر بھی ہاتھ ڈالا اور کھینچا تانی کی جس پر اہلکار نے مشتعل  ہو کر خاتون اینکر کو تھپڑ دے مارا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔