مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک خراب ہو گئی

ویب ڈیسک  اتوار 23 اکتوبر 2016
مفتی عبدالقوی ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

مفتی عبدالقوی ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طورپرملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل بلوچ قتل؛ مفتی قوی نے پولیس کے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا

اسپتال ذرائع کے مطابق بلڈ پریشربڑھنے کے باعث مفتی عبدالقوی کی حالت خراب ہوئی تاہم طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔