شاہد کپور بیٹی کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہونے لگے

ویب ڈیسک  اتوار 23 اکتوبر 2016
بیٹی کے بعد میری زندگی بالکل تبدیل ہوگئی ہے اورمیں اب زیادہ سے زیادہ وقت میشا کے ساتھ گزارتا ہوں، اداکار: فوٹو: فائل

بیٹی کے بعد میری زندگی بالکل تبدیل ہوگئی ہے اورمیں اب زیادہ سے زیادہ وقت میشا کے ساتھ گزارتا ہوں، اداکار: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اپنی بہترین اداکاری اور رقص کے باعث اتنے مشہور ہیں کہ مداح ان کی فلموں کا بے صبری سے انتطارکرتے ہیں لیکن اداکار اب زیادہ فلمیں کرنے کے بجائے بیٹی کی وجہ سے بالی ووڈ سے دور ہونے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے جب انٹرویو کے دوران ان کی بیٹی میشا کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بے ساختہ جواب دیا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں اب فلموں میں کام کرنے کا دل نہیں چاہتا، بیٹی کی پیدائش کے بعد میری زندگی بالکل تبدیل ہو گئی ہے اور میں اب زیادہ سے زیادہ وقت میشا کے ساتھ گزارنا پسند کرتا ہوں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: شاہد کپورنے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا

اداکار کا بیٹی میشا کے حوالے مزید کہنا تھا کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ ہر وقت اپنی بیٹی کو ہی دیکھتے رہیں۔ شاہد نے کہا کہ انہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کی بیٹی جیسے ان کا ہاتھ پکڑی رہتی ہے اور شاید ایسا ہر باپ کے ساتھ ہوتا ہے۔

واضح ر ہے کہ شاہد کپور ہدایتکار وشال بھردواج کی نئی آنے والی فلم “رنگون” میں جلوہ گرہوں گے جو اگلے سال فروری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔