پی ٹی آئی کا دھرنا؛ پولیس کوشرکا کوروکنے کی تیاری کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  اتوار 23 اکتوبر 2016
پولیس کی جانب سے دھرنا روکنے کیلئے کنٹینرزکی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

پولیس کی جانب سے دھرنا روکنے کیلئے کنٹینرزکی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبرکے دھرنے کے پیش نظرحکومت کی جانب سے پولیس کو شرکا کو روکنے کی تیاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں وزیرداخلہ چودھری نثارکی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبرکو ہونے والے دھرنے پرسیکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں راولپنڈی اوراسلام آباد کے پولیس حکام نے شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء کو روکنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کسی کو ریاستی مشینری بند نہیں کرنے دیں گے

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پولیس کوشرکاء کوروکنے کی تیاری کرنے کا حکم دیا، دھرنے کے شرکاء کو کنٹینرلگا کرروکا جائے گا جب کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لئے واٹرکینن بھی تیارکرلیا گیا ہے۔ پولیس نے آنسو گیس سے بچنے کے لئے 700 جدید گیس ماسک خرید لئے ہیں تاکہ پولیس اہلکاراپنی ہی شیلنگ کا شکار نہ ہوں۔ پولیس کی جانب سے دھرنا روکنے کے لئے کنٹینرزکی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے تاہم اجلاس میں واضح طورپریہ نہیں بتایا گیا کہ شرکا کو آنے سے روکا نہیں جائے گا یا ان کے راستے میں رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کا پاناما لیکس اور وزیراعظم کے احتساب پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب پی ٹی آئی کی قیادت نے بھی مزاحمت کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کوکارکنوں کی تربیت کی ہدایت کردی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کو آنسو گیس کی شیلنگ سے بچاؤ کے طریقے بتائیں گے جب کہ کارکنوں کو رومال، پانی اورمتعلقہ اشیاء ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی جائے گی، اس کے علاوہ کارکنوں کی آگاہی کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔