ہیٹی کی جیل سے 170 قیدی فرار، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 23 اکتوبر 2016
قیدیوں نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور گارڈز کو یرغمال بنا کر فائرنگ کرتے ہوئے نامعلوم مقام کی جانب بھاگ گئے، پولیس : فوٹو: اے ایف پی

قیدیوں نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور گارڈز کو یرغمال بنا کر فائرنگ کرتے ہوئے نامعلوم مقام کی جانب بھاگ گئے، پولیس : فوٹو: اے ایف پی

پورٹ اوپرنس: کریبین جزائر کے ملک ہیٹی کی جیل سے 170 قیدی فرار ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار اور ایک قیدی جاں بحق ہوگئے۔

ہیٹی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  جیل میں قید ملزمان نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور گارڈز کو یرغمال بنا کر فائرنگ کرتے ہوئے نامعلوم مقام کی جانب بھاگ گئے سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3 قیدی شدید زخمی ہوئے جن میں ایک قیدی  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ مفرور قیدیوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

مقامی جیل حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 11 افراد کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے امن مشن پر تعینات اہلکاروں کی مدد سے باقی مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔