اسپین میں بچے کی پیدائش پرباپ کو بھی 4 ماہ کی چھٹی ملے گی

ویب ڈیسک  اتوار 23 اکتوبر 2016
ہسپانوی آئین اور یورپین قانون خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کی بات کرتا ہے، بل کا متن۔ فوٹو: فائل

ہسپانوی آئین اور یورپین قانون خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کی بات کرتا ہے، بل کا متن۔ فوٹو: فائل

میڈرڈ: اسپین میں بچے کی پیدائش پر باپ  کو بھی ماؤں کی طرح تنخواہ کے ساتھ 4 ماہ کی چھٹیاں ملا کرے گی۔

اسپین کی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کے دوران مردوں کو بھی خواتین کی طرح تنخواہ کے ساتھ 4 ماہ کی چھٹی دی جائے کیونکہ ہسپانوی آئین اور یورپین قانون خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کی بات کرتا ہے جس پر پارلیمنٹ نے بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا، بل کے حق میں 173 اور مخالفت میں صرف 2 ووٹ پڑے جب کہ 2 جماعتوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپین میں بچے کی پیدائش پرباپ کو تنخواہ کے ساتھ 13 روز کی چھٹی کا حق حاصل تھا تاہم اب وہ بھی ماؤں کی طرح  4 ماہ کی چھٹیاں کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔