ایشین چیمپئن ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  اتوار 23 اکتوبر 2016
میچ میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل تھی تاہم  روپندر اور رمن دیپ نے گول کرکے بھارت کی برتری 2-3 کردی: فوٹو : ٹویٹر

میچ میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل تھی تاہم روپندر اور رمن دیپ نے گول کرکے بھارت کی برتری 2-3 کردی: فوٹو : ٹویٹر

کوانتان: ملائشیا میں کھیلے جانے والے ایشین چیمپئن ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں  دفاعی چیمپئن پاکستان کو روایتی حریف بھارت نے شکست دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملائشیا کے شہر کوانتان میں جاری چوتھی ایشین چیمپئنز ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو بھارت نے 2 مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛پاک بھارت معرکہ آرائی23اکتوبر کو ہوگی

میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر تھیں جب کہ دوسرے کوارٹر میں بھارت کے پردیپ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے رضوان سینئر نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا اور پھر محمد عرفان نے گول کرکے پاکستان کی برتری 1-2 کردی۔  بھارتی کھلاڑی روپندر اور رمن دیپ نے گول کرکے بھارت کی برتری 2-3 کردی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔