گھر والوں کی خواہش تھی کہ میں انجینئر بنوں، عامر خان

ویب ڈیسک  اتوار 23 اکتوبر 2016
جب فلم نگری میں آیا اس وقت ہر کسی کو لگتا تھا کہ کیرئیر کے لیے فلم انڈسٹری ٹھیک انتخاب نہیں ہے،بالی ووڈ اسٹار۔، فوٹو؛ فائل

جب فلم نگری میں آیا اس وقت ہر کسی کو لگتا تھا کہ کیرئیر کے لیے فلم انڈسٹری ٹھیک انتخاب نہیں ہے،بالی ووڈ اسٹار۔، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ میں اپنے کردار سے بھرپور لطف اندوز ہوا تھا کیوں کہ  گھر والے بھی مجھے انجینئر بنتا دیکھنا چاہتے تھے۔

عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کا بڑی بے تابی کے ساتھ انتظار کیا جاتا ہے جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلمیں باکس آفس پر بھی ریکارڈ بزنس کرتی ہیں لیکن اب فلم نگری کے سب سے کامیاب اسٹارنے والدین کی جانب سے فلم نگری میں جانے سے روکے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ جب فلم نگری میں آیا اس وقت ہر کسی کو لگتا تھا کہ کیرئیر کے لیے فلم انڈسٹری ٹھیک انتخاب نہیں بلکہ فلمی گھرانے سے تعلق ہونے کے باوجود والد اور چچا فلم انڈسٹری میں جانے سے منع کررہے تھے کیوں کہ انہیں اتار چڑھاؤ سے بھرا ہوا پیشہ لگتا تھا اسی لیے وہ مستحکم کیرئیر چاہتے تھے۔

عامر خان نے کہا کہ فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ میں اپنے کردار سے بھرپور لطف اندوز ہوا کیوں کہ  گھر والے بھی مجھے انجینئر بنتا دیکھنا چاہتے تھے لیکن میں نے کسی کو کچھ بتائے بغیر ہی فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں داخلہ لے لیا تھا۔

اداکار عامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ رواں سال  23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔